15 جون 2009 - 19:30

شمالی وزیر ستان کے علاقہ لوزک میں ایک اور ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک دو زخمی ہوگئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں یہ امریکا کا تیسرا ڈرون میزائل حملہ تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ شیخوادی روڈ پر ڈرون طیارے نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایاجس سے دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولٹیکل انتظامیہ نے میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے۔گزشتہ شام ڈرون نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں دو حملے کئے تھے جن میں گیارہ افراد مارے گئےادھر پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں  مکمل فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ  ابھی نہیں کیا گیا لیکن ان علاقوں میں روپوش غیر ملکیوں کے خلاف محدود آپریشن کیا جا رہا ہے۔